ابنا: صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ صدر زرداری عاشورہ کے بعدپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس بلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، صدارتی ترجمان کے مطابق صدرآرٹیکل56 ایک کے تحت قومی اسمبلی یاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر سکتے ہیں۔ حکومت اس مقصد کیلئے ضروری اقدامات کرے اور اراکین پارلیمنٹ کی حاضری یقینی بنائی جائے، ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، جمہوری اقدار کی پاسداری کریں اوراشتعال میں نہ آئیں، مشتعل ہوجانا مضبوط نہیں بلکہ کمزور ذہن کا عکاس ہے۔ فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر کا کہنا ہے کہ جمہوریت صبر،برداشت اورثابت قدم رہنے کانام ہے۔ جس کا مظاہرہ ینگون کی رہنما آنگ سانگ سوکئی نے کیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کا اعلان عاشورہ کے بعد کیا جائے گا۔ ........
/169